• 425
    Shares

صنعا: سعودی عرب کے فضائی دفاع نے منگل کے روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا مملکت کے سرحدی علاقے جازان پر بمبار ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے کیا حملہ پسپا کردیا۔ جوابی کارروائی میں حوثیوں کے چار بیلسٹک میزائل اور دو ڈرون طیارہ تباہ کر دیے گئے۔سعودی عرب کے فضائی دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے مملکت کے علاقے جازان پر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کی کوشش کی گئی مگر دشمن کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔خیال رہیکہ سعودی عرب کے سرحدی شہر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی بار بار غنڈہ گردی اور حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔حوثی ملیشیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی اور اس کی معیشت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں