سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کر دیا : انڈیا کو 2 لاکھ کے بجائے صرف 79 ہزار کا کوٹہ
سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کر دیا۔ رواں سال 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سعودی فریق نے ہندوستان کو مطلع کیا ہے کہ اس سال کوٹہ 79,237 عازمین حج کا ہوگا۔
ان میں سے 56,601 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جائیں گے جبکہ 22,636 حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے جائیں گے۔
سعودی حکومت نے 2سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے۔ بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770ہے۔ برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس سال ہندوستان سے 5000 سے زائد خواتین محرم (مرد ساتھی) کے بغیر حج پر جائیں گی۔ حکام نے بتایا کہ لیکن کوویڈ کی پابندیوں اور حدود کی وجہ سے سعودی عرب نے ممالک کا کوٹہ کم کر دیا ہے
کووڈ سے پہلے کے اوقات میں 21 کے بجائے 10 ایمبریکیشن پوائنٹس ہوں گے۔ یہ دہلی، ممبئی، حیدرآباد، لکھنؤ، احمد آباد، کولکتہ، گوہاٹی، سری نگر، بنگلورو اور کوچی ہیں۔
سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے۔ اس کے مطابق پاکستان کو 2019میں ایک لاکھ 79 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ پھر حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹہ کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے اور اس کوٹہ کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔