الریاض، 4 اپریل (یواین آئی) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزاحاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپوائنٹمنٹ بک کرنا سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرنا ہوگی۔

وزارت نے کہا کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کورونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو پھر بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔