سعودی عرب میں کام کرنے والے ہندوستانی ورکررس کے لئے بڑی راحت کی خبر ہے۔ دراصل سعودی عرب نے اپنا کفالہ نظام ہٹا دیا ہے اور ایک نیا کفالہ اسپانسر شپ سسٹم نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت اب وہاں رہ کر کام کرنے والے ہندوستانی ورکرس خود ہی نوکریاں تبدیل کرسکیں گے۔ دوسرے ممالک کے مزدوروں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ اب یہ لوگ بھی اپنے اپنے ملک خود آ جا سکیں گے۔بتادیں کہ سعودی عرب نے نومبر 2020 میں اپنے یہاں نافذ کفالہ سسٹم میں تبدیلی کرنے اور نئے کفالہ اسپانسر شپ سسٹم کو نافذ کرنے کی بات کہی تھی۔ اسے اب اتوار کو آفیشیل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت اب ورکرس کیلئے نوکری دینے والی کمپنی یا مالیکوں کی جانب سے غلط رویہ کئے جانے اور استحصال کی حالت میں کم تنخواہ ملنے پر اسی کے ساتھ کام کرتے رہنے کی ہی پاپندی ہٹا دی گئی ہئ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں