سعودی عرب نے غزہ کے لیے ایمبولینسز سے بھرے 2 طیارے مصر بھجوا دیے

سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کو انسانی بنیادوں پر مدد دینے کے لیے مزید دو طیاروں پر ایمبولنسز بھجوا دی گئیں۔ یہ ایمبولنسز سے بھرے طیارے مصر میں لینڈ کر چکے ہیں۔

اگلا مرحلہ ان ایمبولنسز کو غزہ میں ہونے والے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس وقت غزہ میں زخمیوں کی تعداد 30000 سے زائد ہے۔ جبکہ مسلسل بمباری کی زد میں رہنے والےتباہ شدہ غزہ میں گھروں کے ملبوں کے نیچے سے اب بھی لاشیں نکال جا رہی ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی طرف سے یہ سامان انسانی بنیادوں پر بھیجا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 لاکھ ڈونرز سے فلسطینیوں کے لیے 133ملین ڈالر کی امداد جمع کی گئی ہے۔ یہ ‘انیشیوٹیو’ شاہ سلمان ریلیف سنٹر نے لیا تھا۔

‘سعودی پریس ایجنسی’ کے مطابق اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نیتجے میں 12000 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی، ہسپتالوں سمیت بہت سارے دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ کیونکہ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں کچھ نہیں بچا ہے۔