سعودی عرب نے ایشیا کے لیے جنوری میں عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کردی
سعودی عرب نے جنوری میں ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت (او ایس پی) کوکم کردیا ہے اور وہ عمان / دبئی کی اوسط کے مقابلے میں 3.25 ڈالرفی بیرل سے زیادہ ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے پیر کے روزاطلاع دی ہے کہ نئی مقررکردہ قیمت دسمبر کی او ایس پی کے مقابلے میں 2.20 ڈالر فی بیرل کم ہے۔دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک نے جنوری کے لیے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں شمال مغربی یورپ کے لیے اپنے عرب لائٹ کی سرکاری قیمت فروخت منفی 0.10 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے لیے اے ایس سی آئی کے مقابلے میں قیمت 6.35 ڈالر فی بیرل مقررکی ہے۔