• 425
    Shares

ریاض : سعودی عرب میں تمام مساجد کی انتظامیہ کو نمازیوں کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کر دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے مملکت کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو تاحکم ثانی نمازیوں کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ساتھ میں مساجد کی انتظامیہ کو تاکید بھی کی ہے کہ پہلے کی طرح کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی جائے۔وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ صحت کے اداروں کی طرف سے نئی ہدایت ملنے پر سابقہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی لیکن تاحکم ثانی نمازیوں کے مابین صفوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ مملکت میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہونے پر وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں یومیہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کر بڑھا دی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں