ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ججوں کے تقرر وترقی سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی جو اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کے اس اقدام سے ملکی عدالتی امور کا معیار بلند ہوگا اور جلد انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہوسکے گی۔ڈاکٹر ولید الصمعانی نے مسلسل تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں