۔8ہزار957 افراد سرحدوں کی خلاف ورزی کے مرتکب

ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سیکوریٹی اداروں نے ایک ہفتہ کے دوران 14ہزار 648 غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 8ہزار957 افراد سرحدوں کی خلاف ورزی میں ملوث تھے جبکہ ایک 126 افراد ایسے ہیں جو مزدوروں کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں 46 فیصد یمنی، 44 فیصد ایتھوپیائی اور 10 فیصد دیگر ممالک کے تارکین وطن ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے شہر جازان اور طائف میں سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ جازان میں سیلابی ریلے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،جبکہ طائف میں سیلاب میں بہہ کر ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طائف کے مرکز قیا کے دیہی علاقے میں طوفانی بارش ہوئی، جس کے بعد سیلاب میں گاڑیاں بہہ گئیں۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والا خاندان وادی عبور کر رہا تھا۔ ان کی گاڑی مکمل طور پر ڈوب گئی اور اس میں موجود 2خواتین اور ایک مرد جانبر نہ ہوسکے۔ جازان میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ طوفانی بارش کے باعث وادیوں کا سفر انتہائی خطرناک ہے۔ مکہ مکرمہ، ریاض اور عسیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں