ریاض : سعودی عرب میں ریاض بینک کے سی ای او طارق السویدان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک ایسا نیا شہر تعمیر کیا جا رہا ہے جو کیش لیس ہوگا۔ عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان انرجی پارک (سبارک) دمام اور الاحسا کے درمیان واقع ہے اور اسے 50 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پارک میں ایک لاجسٹک زون اور خشک بندرگاہ بھی شامل ہو گی۔سبارک نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا 80 فیصد کام سرکاری طور پر مکمل ہوا ہے۔طارق طارق السویدان نے العربیہ کو بتایا کہ ’ریاض بینک اور کنگ سلمان انرجی سٹی (سبارک) کے مابین ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد اس منصوبے کو مکمل طور پر ڈیجیٹل شہر میں تبدیل کرنا ہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہماری خواہش ہے کہ سبارک سٹی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو کیونکہ یہ ایک نیا شہر ہے جہاں کیش استعمال نہیں ہوتا اور تمام ادائیگیوں، دکانوں اور خدمات میں استعمال کے لیے ایک خاص پاس کارڈ ہو گا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں