سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟‘ماہر فلکیات نے اعلان کردیا
ریاض : عالمی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہیکہ جن ممالک میں21 مارچ کوچاند دیکھنے کا کہا گیا ہے وہاں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔ میڈیانے عالمی ادارہ فلکیات کے ڈائریکٹرمحمد شوکت عودۃکی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہیکہ ’متعدد ایشیائی ممالک جن میں پاکستان ، ہندوستان، انڈونیشیا ، ملائیشیا، برونائی ، بنگلہ دیش، ایران ، اردن ، عمان، الجزائر، مراقش شامل ہیں جہاں بروز چہارشنبہ 22 مارچ کورمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے وہاں اس بات کا امکان ہیکہ چاند دیکھنا دشوارہوتاہم یہ بھی ہوسکتا ہیکہ مذکورہ ممالک میں شعبان کا مہینہ 29 دن اور رمضان المبارک کا چاند دکھائی دیجائے تاہم رمضان کا چاند دوربین کے علاوہ نہیں دیکھا جا سکے گا۔
البتہ وہ ممالک جہاں رمضان المبارک کا چاند بروز منگل 21 مارچ کو دیکھا جانا ہے وہاں اس بات کا قوی امکان ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دکھائی نہ دے اور ان ممالک میں ماہ شعبان 30 دن کا ہو۔ اس حساب سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں جمعرات 23 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔ ‘ماہر فلکیات عودۃ نے مزید کہا ہیکہ 22 مارچ بروز چہارشنبہ مشرقی خطے میں دوربین کے ذریعہ جبکہ مشرق وسطی، مشرقی یورپ اوربراعظم جنوب افریقہ میں چاند دوربین کے بغیربھی دیکھا جاسکے گا اس اعتبار سے مذکورہ ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کوہو گا جبکہ دیگر ممالک میں اس امربھی بھی امکان ہیکہ پہلا روزہ 24 مارچ کوہو۔