سعودی عرب میں ٹیکسیوں، بسوں اور گھریلو پروازوں پر پابندی

3

ریاض۔سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر ملک میں ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو 14 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعے کو وزارت داخلہ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق سنیچر کی صبح چھ بجے سے ہوگا۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے 274 کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم اس کی وجہ سے تاحال کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔