سعودی عرب میں ٹکٹ خریدنے کیساتھ ویزا بھی ملے گا

1,067

ریاض: سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں کے حوالے سے نیا اعلان کردیا گیا، 96 گھنٹوں کے ویزے پر عمرہ بھی کیا جاسکے گا۔سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) کے ترجمان عبد اللہ الشہرانی کا کہنا ہیکہ سیاحت اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کیلئے ویزے کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی

۔انہوں نے کہا کہ مملکت آنے کیلئے ٹکٹ خریدتے وقت 96 گھنٹے کا ویزا جاری کروایا جا سکے گا۔سعودی ویژن 2030 کے تحت السعودیہ کی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ خریدتے وقت سیاحتی ویزا جاری کروانے کی سہولت دی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل سسٹم کو جلد مؤثر کیا جائے گا۔