سعودی عرب میں نکاح کا نیا نظام متعارف

ریاض: سعودی عرب میں وزارت انصاف نے نکاح ناموں کے اجرا اور تصدیق کا نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ نیا نظام نکاح کی کارروائی میں تیزی اور آسانی پیدا کرے گا۔

احوال مدنیہ (سول سروسز) میں دولہا اور دلہن کا ریکارڈ پہلی فرصت میں اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔ وزارت انصاف نے نکاح کے اندراج کیلئے طریقہ کار جاری کیا ہے جس کے مطابقامیدوار وزارت انصاف کے ای گیٹ پر متعلقہ فریقوں کی بنیادی معلومات کا اندراج کرائے، تمام معلومات مطلوبہ خانوں میں درست طور پردرج کی جائیں۔

درخواست دینے کے بعد منظوری کیلئے زیادہ سے زیادہ دو دن انتظار کرنا ہوگا۔وزارت انصاف نے توجہ دلائی ہے کہ ماہرین درخواست کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔

Leave a comment