• 425
    Shares

ریاض : سعودی حکومت نے یوم وطن کے موقع پر کورونا کے پیش نظر نئے ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) کا اعلان کردیا تاکہ وبا کا پھیلاؤ نہ ہونے دیا جائے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کووڈ 19 وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے یوم وطنی کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا اعلان کیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت کے قومی دن سے متعلق منعقد ہونے والی تقریبات میں صرف ویکسین یافتہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔سعودی وزارت نے ہدایت کی کہ توکلنا ایپ کے ذریعے شہریوں کی ویکسینیشن چیک کریں، مختلف پروگرامز میں لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائے، سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ایس او پیز کے مطابق تھیٹر جیسے کسی بھی پروگرام میں شائقین کی کرسیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضرور رکھا جائے۔ دو شائقین کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے۔نئے احتیاطی تدابیر میں زور دیا گیا ہے کہ شائقین کے درمیان سماجی فاصلہ ہو۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں