سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں پرزوردیا ہے کہ وہ ہفتہ کی شام نئے قمری مہینے کا چاند دیکھیں۔نئے ہلال کی رؤیت شوال المکرم کے آغاز اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہوگی۔

30اپریل کو ان ممالک میں رمضان کا انتیسواں روزہ ہے،جہاں دو اپریل کو مقدس مہینےکا آغاز ہوا تھا۔
مسلمان 354 یا 355 ایام کے سال میں 12 ماہ پرمشتمل قمری تقویم کی پیروی کرتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ عیدالفطر 2 مئی کو ان بیشتر ممالک میں آئے گی جہاں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 2 اپریل سے شروع ہوا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کونئے ماہ کا ہلال دیکھنا ناممکن ہو جائے گا کیونکہ چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کے بعد مسلمان عیدالفطرکی خوشیوں سے لبریز تقریبات مناتے ہیں۔ماہِ صیام ہلال چاند کو نظرآنے کی بنیاد پر29 یا 30 دن تک جاری رہتا ہے۔