• 425
    Shares

ریاض : سعودی عرب میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مملکت میں اسلامی طریقے سے دفن کر دیے جانے والے ہندوستانی ہندو شہری کی میت کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے کے ذمے داران متعلقہ سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔عربی اخبار “سبق” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ہندو شہری کی اسلامی طریقے پر تدفین کا سبب اس کی متعلقہ دستاویزات میں مذہب کے حوالے سے تحریری غلطی ہے۔ یہ غلطی جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے کے لیے کام کرنے والے مترجم سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق متوفی ہندوستانی شہری کی میت کو قبر سے نکالنے کی درخواست اس کے ہندو گھرانے کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں