سعودی عرب میں سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان

0 2

ریاض: سعودی عرب نے مملکت میں مختلف مقامات پرموجود سیاحتی اور ثقافتی ورثے کے حامل مقامات سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ان مقامات کے وزٹ کے اوقات کی تفصیل بھی جاری کی گئی ہے۔ کل سوموارکو سعودی ہیریٹیج اتھارٹی نے مختلف خطوں میں ثقافتی ورثے کے مقامات کو معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں ان مقامات کی تاریخ اور ان میں موجود اہم تاریخی ورثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے۔ سیاحت اور زیارت کے لیے کھولے گئے مقامات میں تبوک میں ضبا کا تاریخی شاہ عبدالعزیز قلعہ شامل ہے جو ہفتے سے جمعرات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اور جمعہ کو 3:30 بجے سے شام 8 بجے تک سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا۔جب کہ تبوک میں مغائر شعیب ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک زائرین کے لیے کھلا ہوگا۔