سعودی عرب میں ریتیلے طوفان متاثرہ علاقوں حالات بحال کرنے کے احکامات

ریاض : سعودی عرب کے وزیر بلدیات، دیہی امور اور ہاؤزنگ ماجد الحقیل نے سیکرٹریٹ اور تمام بلدیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گرد آلود آندھی اور ریتیلے طوفان سے متاثرہ مقامات کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں۔ ریت اور مٹی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے اور سڑکوں اور عوامی مقامات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔دھول کی لہر کے اثرات کو دور کرنے کیلئے صفائی ستھرائی کا عمل جاری۔وزیر بلدیات نے غبار آلود آندھی سے پھیلنے والی مٹی ہٹانے کے لیے مشینوں کے استعمال، عوامی مقامات کے لیے کھلی جگہوں پر بنائے گئے پلیٹ فارمس کو دھونے،آندھی کی وجہ سے اکھڑنے یا ٹوٹ کر گرنے والے درختوں کو راستوں سے ہٹانے کے بھی احکامات دیے ہیں۔ انہوںنے ریتیلے طوفان کے نتیجے میں شہریوں کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے تدارک کا بھی حکم دیا۔انہوں نے ہدایت کہ کی ریتیلے طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں ۔

Leave a comment