ریاض : سعودی عرب نے ہندوستان اور پاکستان کے بشمول 6 ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں ۔ہندوستان پاکستان، مصر، انڈونیشیا، برازیل اور ویت نام سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ 5 دن ’ہوٹل‘ قرنطینہ میں گزاریں۔قبل ازیں وزارت بلدیات کی جانب سے گذشتہ ماہ مملکت آنے والوں کے لیے ہوٹل قرنطینہ کے ضوابط جاری کئے گئے تھے جن کے تحت جدہ، ریاض، دمام الخبر اور ظھران میں قرنطینہ سنٹرز قائم کرنے کے لیے مختلف اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔جمعرات 25 نومبر کی شب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں جس اہم شرط کا ذکر کیا گیا ہے اس میں پاکستان سمیت 6 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ہوٹل قرنطینہ میں پانچ دن گزاریں۔مسافروں کو سعودی عرب آنے پر انہیں ایئرپورٹ سے براہ راست ہوٹل قرنطینہ سنٹرز میں پہنچایاجائے گا ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں