سعودی: سعودی عرب میں خواتین کے بھیس میں شاپنگ کرنے والے غیرملکی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سکیورٹی حکام نے ایک مصری باشندے کو گرفتار کیا ہے جو الخبر گورنری کے ایک شاپنگ مال میں خواتین کے بھیس میں شاپنگ کرنے پہنچا تھا۔
اس حوالے سے ایسٹرن ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ ایک مصری باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جو الخبر گورنری کے ایک تجارتی مرکز میں خواتین کا لباس پہنے ہوئے تھا اس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
ایک سعودی وکیل احمد المحمید نے دوسری جنس کی نقل کرنے کے خلاف سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کی سزا 5 سال تک قید ہے۔کیوں کہ ہم شریعت اور قانون کے ملک میں ہیں جہاں ہم اتفاق کرتے ہیں کہ یہ عمل شریعت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
A resident was arrested wearing heels 👠 and an Abaya in a shopping mall in Al Khobar 🇸🇦. pic.twitter.com/RE9QxIY780
— Life in Saudi Arabia (@LifeSaudiArabia) August 29, 2023
مملکت کے انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سخت سزا ہے۔