ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروز جمعہ بتاریخ یکم اپریل یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور حکومت کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے چاند کو دیکھے وہ فوری طور پر قریبی عدالت جاکر اپنی شہادت درج کرائے ۔ اگر سعودی عرب میں یکم اپریل کو چاند نظر آگیا تو پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا اور اگر شعبان کا مہینہ 30 ایام کا ہوا تو پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔