سعودی عرب میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق

0 3

ریاض :سعودی عرب میں کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق چہارشنبہ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔عرب میڈیا نے بتانا ہیکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہیکہ وائرس کی نئی قسم سے متعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے۔