• 425
    Shares

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر وزٹ ویزہ برائے سیاحت کی میعاد میں توسیع کردی گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ صرف ان ویزوں میں توسیع کی جائے گی جو مملکت کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث استعمال نہیں لائے گئے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزوں میں توسیع خودکار نظام کے تحت کی جارہی ہے، ایسے تمام ویزے جو چوبیس مارچ دو ہزار اکیس سے قبل کسی بھی ملک سے جاری ہوئے ہوں ان میں خود کار نظام کے تحت توسیع ہورہی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے انہیں ان کی ای میل پر اطلاع دی جارہی ہے، ساتھ ہی ای ویزے کا نمونہ بھی بھیجا جارہا ہے جس میں اس بات کی وضاحت موجود ہے کہ توسیع کے بعد ان کا ویزہ کب ختم ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر سے پیدا ہونے والے مسائل کم سے کم کرنے کی پالیسی کے تحت ویزوں میں توسیع کررہا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں