سعودی عرب :جدہ میں موسلادھاربارش؛دوافرادجاں بحق، اسکول بند اور پروازیں تاخیرکا شکار

686

جدہ:سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سمیت مغربی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔موسلادھار بارش سے پروازوں میں تاخیر ہوئی اوراسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ کی علاقائی حکومت نے اپنے ٹویٹرصفحہ پراطلاع دی ہے کہ’’اب تک دو اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک ضروری نہ ہو وہ گھروں سے باہر نہیں نکلیں‘‘۔

مکہ ریجن میں جدہ شامل ہے۔ یہ قریباً 40 لاکھ افراد پر مشتمل مملکت کا دوسرا بڑا شہر ہے، اورمکہ شہر اسلام کا سب سے مقدس شہر ہے جہاں ہر سال لاکھوں فرزندان توحید حج اورعمرہ کی ادائی کے لیے آتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں کو ملانے والی شاہراہ بارش شروع ہونے کے بعد بند کر دی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔اسی شاہراہ کو بہت سے عازمین حج وعمرہ مکہ مکرمہ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔