سعودی عرب تین سو سے زائد اقسام پر مشتمل کھجوریں برآمد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک
سعودی عرب میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کھجوروں کی 300 سے زائد اقسام کی پیداوار اور برآمد کرتی ہے جس کی سالانہ پیداوار 1.54 ملین ٹن ہے۔ 2021 کے دوران سعودی عرب کھجور کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہاہے۔ دنیا بھر کے 113 ممالک کے اندر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ویب سائٹ (TradeMab) کے ذریعہ اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں کھجوروں کی پیداوار میں سب سے آگے ہے۔
کھجوروں کی سعودی برآمدات کی مالیت 1.215 ارب ریال تھی، جس نے کھجوروں کے شعبے کو اہم ترین شعبوں میں سے ایک بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قومی سرمایہ کاری اور دنیا کے ممالک کو برآمدات بڑھانے میں معاون ہے۔ .
وزارت ماحولیات کی طرف سے ’وقت آگیا ہے‘ کے عنوان سے شروع کی گئی مہم کےدوران وزارت ماحولیات کی جاری کردہ ایک رپورٹ جس کا مقصد زرعی مصنوعات کے بارے میں معلومات عام کرنا، موسمی پھلوں کے لیے مختلف آپشنز کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، اور مقامی کاشتکاروں کی مدد کے لیے مقامی پھلوں کی مارکیٹنگ کے نظام کی کارکردگی کو فروغ ہے۔ ان کے مالی منافع کے فیصد میں اضافہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کھجوروں کی پیداوار کا موسم جون سے نومبر تک ہوتا ہے۔سعودی عرب کھجوروں کی بہترین اقسام کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔