سعودی عرب: بغیر اجازت حج پر سخت سزاؤں کا اعلان

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید جرمانے اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی ہیں۔ اجازت نامہ کے بغیر منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں جانے والے پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

Leave a comment