ریاض : سعودی عرب اور چین میں ڈرون فیکٹری بنانے کا معاہدہ جس کے بعد اب سعودی عرب میں طیارے تیار کئے جائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض حکومت ویژن 2030ء کے تحت فوج کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ ہفتہ اے سی ای ایس نامی کمپنی نے چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت سعودی معیشت کی معاونت کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی سرمایہ کاروں کی مدد، اس میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔