سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحالی کا معاہدہ طے پا گیا: سہ ملکی بیان

134

بیجنگ میں جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ تینوں ممالک کا یہ بیان آج جمعہ کو سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے جاری کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرنے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور 2001 میں ان کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ریاض اور تہران ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کرتے ہیں۔