70سالہ صالح مفرح المصغری نے ثابت کردیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی خاص عمر نہیں ہوتی بلکہ انسان زندگی بھر کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔صالح مفرح المصغری کا تعلقسعودی عرب سے ہے، انہوں نے 70 سال کی عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیےثانوی اسکول کی دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا۔المصغری سعودی عرب کے شہرصبیا کے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں-

صالح مفرح المصغری نےآل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسکول کی دوسری جماعت کے داخلے کا فارم پیش کیا تو پرنسپل نےان کے اس فیصلے کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا اورحوصلہ افزائی کی۔

المصغری نےمزید بتایا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقعصبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کے تعاون کی وجہ سے ملا جن کا انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ صالح المصغری ایک عسکری ادارے کے ریٹایئرڈ ملازم ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔