سعودی عرب، امارات کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیرکی دراندازی کی شدید مذمت

16

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدہ دار کے ’دھاوے‘کی مذمت کی ہے۔

منگل کے روز اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوسے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر إيتماربن غفير نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز دراندازی کی ہے۔ اس کے بارے میں فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا کہ یہ مسجداقصیٰ کو ’’یہودی معبد‘‘میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

مسجداقصیٰ مکہ مکرمہ میں مسجدِحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے بعد اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور یہودیت کا سب سے مقدس مقام ہے۔اس کو یہودی عقیدے کی دو قدیم باقیات کا مرکز سمجھاجاتا ہے۔