• 425
    Shares

جدہ : سعودی ریڈیو نے 24 گھنٹوں کی اردو نشریات کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں معاون ڈپٹی چیرمین سعودی براڈکاسٹنگ اٹھارٹی فیصل العیافی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ غیر ملکی زبانوں میں سعودی نشریات مملکت کے ملکی علاقائی اور بین الاقوامی کردار کی موثر ترجمان بنیں ۔العیافی نے جدہ براڈ کاسٹنگ کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں اردو اخبارات و رسائل اور چینلز سے منسلک سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو سامعین کے لئے سعودی ریڈیو سے 24 گھنٹوں کی نشریات کا تجرباتی آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ افتتاح سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو کیا جائے گا ۔ مندرجہ ذیل لنک پر موبائل وغیرہ سے بھی سعودی عالمی اردو سروس کے پروگرام سنے جاسکتے ہیں۔ https://apps.apple.com/us/app/saudia-radio/id1330312419

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں