Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سعودی ریسلر نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر کوشکست دے کر تاریخ رقم کی

IMG_20190630_195052.JPG

 سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے . اسی وجہ سے ہر سال سعودی مملکت میں بھی ریسلنگ کا یہ عالمی ایونٹ منعقد کرایا جا رہا ہے .تاہم اس بار سعودی عوام کے لیے یہ ڈبلیو ڈبلیو ای میگا ایونٹ یادگار بن گیا. جب ایک سعودی نوجوان منصور نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر ڈولف زیگلر کو اپنے ہی ہوم کراوئڈ کے سامنے چاروں شانے چت کر کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ بالآخر جیت لیا. منصور اور زیگلر کا مقابلہ خاصی دیر جاری رہا.

کئی موقعوں پر منصور کی شکست یقینی دکھائی دی رہی تھی تاہم انہوں نے اپنے حوصلے اور عزم کو برقرار رکھا اور زیگلر کے خطرناک داؤ سے بچ بچا کر آخر کار کامیابی کو گلے لگا گیا. اس تاریخی جیت کے بعد منصور نے سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی حوصلہ افزائی کے باعث وہ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے. اس موقع پر انہوں نے سعودی نوجوان کو ترغیب دی کہ وہ بھی ریسلنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں. منصور نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں مقابلے جیت کر سعودی مملکت کی شان اور عوام کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں. دیگر مقابلوں میں مقبول ریسلر انڈر ٹیکر نے اے جے سٹائلز کو شکست دے کر طوائق ٹرافی جیت لی.

اس موقع پر پرستاروں کا جوش دیکھنے کے لائق تھا. سمیک ڈاؤن ٹیگ ٹیم مقابلے میں دی میز اور ان کے ساتھی نے کامیابی سمیٹ لی. اس کے علاوہ سیتھ رولینس اور مرفی کی ٹیگ ٹیم نے بھی اپنے حریفوں کو شکست دے دی. انفرادی مقابلے میں انجیلز گارزا نے ہمبرٹو کاریلو کو شکست دی.ایک اہم مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے دفاعی چیمپئن بروک لیزنر کا ریکوشیٹ کے ساتھ تھا جو بھاری جسامت والے بروک لیزنر نے اپنے مخصوص داؤ سُپلیکس سٹی کا بار بار استعمال کر کے باآسانی جیت لیا. اور یوں اپنا ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز برقرار رکھا.بل گولڈ برگ نے دی فینڈبرے وائٹ کو ہرا کر اُس سے یونیورسل چیمپئن شپ کی ٹائٹل بیلٹ چھین لی. آخری دلچسپ اور بہت زیادہ انتظار کیا جانے والا مقابلہ کروڑوں دلوں کے محبوب ریسلر رومن رینز اور کنگ کوربن کے درمیان تھا، جو سٹیل کیج (لوہے کے پنجرے میں ہوا). انتہائی اعصاب شکن مراحل سے گزرنے کے بعد بالآخر رومن رینز نے اپنے شدید مخالف کنگ کوربن کوبُری طرح ہزیمت سے دوچار کر دیا. خواتین کے مقابلے میں بیلے نے اپنی حریف نومی پر فتح حاصل کر کے سمیگ ڈاؤن ویمن ٹائٹل جیت لیا. واضح رہے کہ تمام سپر اسٹارز نے عالمی ریسنگ مقابلوں سے قبل ریاض شہر کی سیر بھی کی اور سعودی مملکت اور عوام کوبہت مہمان نواز قرار دیا.