ریاض : بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی امریکی کمپنی
Rivian
کی بدولت ایک سعودی خاندان کی دولت 8.9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی ویب سائٹ بلومبرگ کے مطابق مذکورہ خاندان کی دولت کی مالیت امریکی کمپنی ریویان کے
IPO
کے پیش کیے جانے سے ایک روز پہلے کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی او آنے کے دو روز بعد کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 100 ارب ڈالر ہو چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں سعودی خاندان کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ خاندان مملکت میں روایتی گاڑیاں درآمد کرنے کا کاروبار کرتا ہے۔سعودی خاندان کی کمپنی اس کے بانی ”عبد اللطیف جمیل” کے نام سے معروف ہے۔ یہ خاندان سال 2020ء کے لیے امریکی جریدے ”فوربز” کی سعودی عرب کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اس نے 70 سال سے زیادہ عرصہ قبل اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار پٹرول سے چلنے والی روایتی گاڑیوں سے متعلق ہے۔ تاہم 2018ء میں ایک مشہور ترین امریکی گاڑی ساز کمپنی کے ساتھ طے پانے والا سرمایہ کاری کا معاہدہ سعودی کمپنی اور اس خاندان کے لیے سب سے بڑا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں