سعودی خاتون سکیورٹی گارڈ کی بے مثال انسانی ہمدردی نے دل موہ لئے ، ویڈیو وائرل

2,104

دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ. سعودی عرب میں خاتون سکیورٹی گارڈ نے انسانی ہمدردی کا اقدام کرکے سعودیوں کے دل موہ لئے۔ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر خاتون گارڈ کی ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل جانے والی والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح طائف میں خاتون گارڈ نے سردی سے کپکپاتے لاچار شہری کے ساتھ بہترین سلوک کیا۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ سکیورٹی گارڈ فاطمہ زہرانی سردی محسوس کرتے ایک ایک شخص پرچادر ڈال کر گرم کر رہی ہیں۔ خاتون کی اس ہمدردی کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے۔

کہانی کی تفصیلات

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فاطمہ نے بتایا کہ وہ ایک لگژری سٹور میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہانی اس وقت شروع ہوئی جب نوجوان مسکراتا ہوا گیٹ میں داخل ہوا اور پھر 10 منٹ تک غائب رہا۔ لیکن میں نے دیکھا جب وہ واپس آیا تو اس کا چہرہ زرد ہو چکا تھا، میں نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا مجھے سخت سردی لگ رہی ہے۔

میں نے اسے اس جگہ سے ہٹایا اور اس کے کندھوں پر چادر ڈالی، پھر اسے کافی پیش کی اور اسے گرم جگہ فراہم کی تاکہ اس کی حالت درست ہوسکے۔

خاتون گارڈ کیلئے اعزاز کا مطالبہ

فاطمہ نے بتایا اس سارے عمل کے دوران وہ کیمروں سے ہونے والی ریکارڈنگ سے بے خبر تھیں۔ انہوں نے کہا اس نوجوان کے خاندان نے میرا شکریہ ادا کیا اور اس ویڈیو کو شائع کرنے میں کردار ادا کیا۔

اس ویڈیو کے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے بات چیت کی۔ سب نے خاتون کے رویہ کو داد تحسین دی ۔ کیمرے سے ریکارڈ نگ کرنے والے کو بھی سراہا گیا۔ بہت سے صارفین نے مطالبہ کیا کہ خاتون گارڈ فاطمہ کو انسانی ہمدردی پر مبنی اس سلوک کے باعث اعزاز و اکرام سے نوازا جانا چاہیے۔ (بشکریہ : العربیہ ڈاٹ ، نیٹ. دبئی)