ریاض : سعودی عرب میں اسٹیٹ سکیورٹی جیلوں میں بند قریباً 68 فی صد قیدیوں کو کوویڈ۔19کی ویکسین لگادی گئی ہے اور باقی قیدیوں کو بھی مرحلہ وار ویکسین کے دونوں انجکشن لگائے جارہے ہیں۔ وزارتِ صحت کی ہدایات کی روشنی میں قیدیوں کوگروپوں کی شکل میں ویکسین لگائی جارہی ہے تاکہ انھیں اس مہلک وائرس سے ہر طرح سے محفوظ رکھا جاسکے۔ان ذرائع کا کہناہے کہ کوروناوائرس کی ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہے لیکن قیدیوں کو اس کی تعلیم وترغیب دی گئی ہے اور خود انھیں جیلوں میں نیوز چینلزیا وزارت صحت کی آگہی مہم کے ذریعے ویکسین لگوانے کی افادیت سے آگاہ کیا گیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں