سعودی بحریہ کی مشقوں کا آغاز

ریاض: سعودی رائل نیول فورس کی مشترکہ سمندری مشقیں التصدی 4 آج شروع ہوں گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق مشقوں میں مشرقی بحری بیڑے سے منسلک یونٹوں، وزارت داخلہ کی طرف سے سے بارڈر سیکورٹی فورسز، اسٹیٹ سیکورٹی، وزارت توانائی کی طرف سے آرامکوکمپنی شرکت کرے گی۔یہ مشقیں الجبیل میں قائم شاہ عبدالعزیز نیول اڈے پر ہوں گی۔مشقوں کا مقصد پٹرولیم تنصیبات پر دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکورٹی اداروں کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا اور ان کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ مشقوں میں شامل ہونے والے یونٹوں کی مشترکہ کارروائیوں، اتحاد کے فروغ، رابطہ کاری، معلومات کا تبادلہ اور منصوبہ بندی سمیت کئی موضوعات پر تربیت بھی کی جائے گی۔

Leave a comment