ریاض : اس میں کوئی شک نہیں کہ جب کوئی شخص کسی بھی پیشہ کو جذبے کے ساتھ انجام دیتا ہے تو وہ اسے مکمل اور ناقابل بیان کمال کے ساتھ مکمل کرتا ہے۔ بالکل ایسا ہی ایک سعودی استاد کے ساتھ ہوا جس کا بچوں کو معمول سے ہٹ کر اختیار کردہ طریقہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا ہے۔

سعودی استاد جھوم جھوم کربچوں کو پڑھا رہے ہیں اور بچے بھی اسی انداز میں پڑھ رہے ہیں۔عربی زبان کے استاد ویڈیو میں مملکت کے ایک اسکول میں نمودار ہوئے کلاس بورڈ پر لکھے ہوئے الفاظ کو موسیقی کی دھنوں، جھومنے کے انداز اور رقص کے ساتھ دہراتے ہیں۔ اس پر ان کے شاگرد ہنس بھی رہے ہیں اور ان کے ساتھ جھوم جھوم کر پڑھ رہے ہیں۔بچوں نے استاد کے ساتھ جوش اور توجہ کے ساتھ سبق کو دہرانا شروع کر دیا۔