صنعاء : یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے 3 دھماکہ خیز ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔اتحاد کے سلسلہ وار اعلانات کے مطابق پہلا طیارہ مملکت کی جنوب کی سمت، دوسرا طیارہ خمیس مشیط کی سمت اور تیسرا طیارہ جازان کی سمت بھیجا گیا تھا۔ عرب اتحاد نے تمام ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔اتحاد نے باور کرایا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ضروری عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل عرب اتحاد نے بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکہ خیز ڈرون طیارہ فضا میں تباہ کر دیا گیا۔اتحاد کے مطابق ایران نواز ملیشیا منظم اور دانستہ طور پر مملکت میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں