ریاض: حکومت سعودی عرب نے کوویڈ ۔ 19 وبا کے تعلق سے افواہیں یا جھوٹی خبر پھیلانے پر 1 ملین (10 لاکھ) ریال تک جرمانہ کا اعلان کیا ہے۔ سلطنت میں اس مہلک وائرس کے خلاف اقدامات اور ٹیکہ اندازی میں شدت پیدا کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ کی وزارت داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی فرد جو عالمی وبا کے تعلق سے افواہ پھیلاتے پایا جائے اسے ایک سال تا پانچ سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ سعودی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ جو لوگ جھوٹی معلومات پھیلانے سے باز نہیں آئیں گے انھیں جرمانہ (1 ملین ریال یعنی 2 کروڑ ہندوستانی روپئے) اور قید دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ وزارت صحت نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ معتبر سرکاری اطلاعات پر انحصار کریں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں