سعودیہ میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی تیاریاں

ریاض ۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر العبد العالی کے مطابق کوروناویکسین کی تیسری خوراک جلدفراہم کی جائیگی، 60 سال یا اس سے زائدعمر کے افراد کو تیسری خوراک دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک دوسری خوراک کے 8 ماہ بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بوسٹر ڈوز کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں گردوں کے مریضوں اور اعضا کی پیوندکاری کروانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ وہ افراد جو کورونا میں مبتلا ہیں وہ صحت یاب ہونے کے فوری بعد پہلی فرصت میں ویکسین حاصل کر لیں۔واضح رہے کہ مملکت کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اب تک 41 ملین کورونا ویکسین کی پہلی اور 18 ملین سے زائد دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

Leave a comment