سعودیہ میں این آر آئیز کی مختلف تقاریب

ریاض (کے این واصف) ۔سعودی عرب میں بسے این آر آئیز مملکت کو اپنا وطن ثانی مانتے ہیں۔ وہ جہاں اپنے قومی دن کو جس جوش و خروش سے مناتے ہیں اتنی ہی خوشی سے سعودی عرب کے قومی دن پر بھی خصوصی پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی المنائی اسوسی ایشن نے ’’آزادی کا مہااتسو‘‘ تقاریب کے سلسلہ میں ایک خون کا عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا جس کا افتتاح سفیرہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے کیا۔ ہندوستانی اور دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد نے کنگ خالد میڈیکل سٹی میں خون کا عطیہ دیا اور سفیرہند کو مومنٹو بھی پیش کیا۔ سعودی نیشنل ڈے کے سلسلہ میں انڈین فورم فار ایجوکیشن ریاض ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر ڈاکٹر دلشاد احمد نے کہا کہ ہند سعودی تعلقات کے درمیان یہاں مقیم این آر آئیز ایک پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں منعقد اس تقریب کے آخر میں سلمان خالد نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

Leave a comment