سعودیہ میں ایس اوپیز میں سختی کا اعلان

0 2

ریاض : سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ سماجی فاصلوں کی پابندی کرنے میں ناکامی اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش کرنے سے انکار کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔اس خلاف ورزی پر 1,000 ریال جرمانہ ہوگا۔ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں اسے 100,000 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔مملکت میں کرونا ایس اوپیز میں سختی کا فیصلہ کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سامنے آیا۔ سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا کے تازہ کیسز 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔تاہم اس وائرس کی تازہ اموات سامنے نہیں آئیں۔انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرونا کے مریضوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی۔