• 425
    Shares

ریاض : سعودی عرب نے تیل پر منحصر اپنی معیشت کو متنوع بنانے کی کوشش کے تحت نئی قومی سرمایہ کاری حکمت عملی کا اعلان کیا۔ ریاض نے اس کے تحت سالانہ 100ارب ڈالر سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مملکت سعودیہ کے عملاً حکمراں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز قومی سرمایہ کاری حکمت عملی پیش کی۔ یہ سعودی عرب کے ویڑن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ اس اسٹریٹیجی کے تحت سالانہ تقریباً 103 ارب ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے اور 2030 تک گھریلو سرمایہ کاری کو بڑھا کر 1.7 ارب ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے ویژن 2030 کا اعلان سن 2016 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد دنیا میں تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑ ے ملک کی معیشت کو متنوع بنانا ہے۔این آئی ایس میں کیا ہے؟ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو کے ایم بی ایس کے نام سے معروف ہیں، نے اس موقع پر کہا، ’’آج سعودی عرب سرمایہ کاری کے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے جو مملکت کے اور بین الاقوامی پرائیوٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو مزید اور زیادہ بہتر مواقع فراہم کرے گا۔”

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں