ریاض: سعودی عرب کو کارگزار وزیر ذرائع ابلاغ ماجد ال قصابی کی سربراہی والے جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا کی بورڈ آف ڈائرکٹرس کو اسریٰ منصور اسیری کو کمیشن کی سی ای او کی ذمہ داری تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بورڈ کی حالیہ میٹنگ میں کیا گیا۔ وزیرموصوف نے سعودی میڈیا آرگنائزیشنس کو فروغ دینے کی ہدایات جاری کئے ہیں جس کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسریٰ کے تقرر کو اسی پس منظر میں دیکھا جارہا ہے۔ وہ کمیشن کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں