Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سشانت سنگھ خودکشی معاملے میں سلمان خان سمیت 8 فلمی ہستیوں پر کیس درج

IMG_20190630_195052.JPG

مظفرپور: بالی ووڈ کے ابھرتے اور چمکتے اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا معاملہ اب طول پکڑتا جارہا ہے۔ اس واقعے کے بعد جہاں بالی ووڈ کے کئی اسٹارس کے خلاف پٹنہ میں مخالف مظاہرہ ہواتھا تو وہیں خودکشی کے اس معاملے میں بہار کے مظفر پور میں بالی ووڈ کے بھائی جان کہی جانے والے سلمان خان (Salman Khan) سمیت 8 فلمی ہستیوں پر کیس درج کیا گیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام: سدھیر اوجھا نے سلمان خان سمیت فلم ساز کرن جوہر، آدتیہ چوپڑا، ایکتا کپور، سنجے لیلا بھنسالی، ساجد ناڈیاوالا سمیت آٹھ ہستیوں کو ملزم بنایا ہے۔

دائر شکایت کے مطابق ان تمام ملزموں پر متوفی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو خود کشی پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شکایت میں لکھا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت بہار کے رہنے والے تھے اور اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے انہوں نے انڈسٹری میں اچھی خاصی جگہ بنائی تھی۔ اس لئے سبھی ملزم سشانت کے خلاف سازش رچ کر فلموں سے محروم کرنے کی کوشش کی۔

دائر مقدمے کے مطابق کرن جوہر اور آدتیہ چوپڑا نے سشانت کی فلم پانی کی ریلیز روکنے کی سازش کی۔ ان تمام حالات میں سشانت نے یہ قدم اٹھایا۔ سی جے ایم کورٹ میں ان سبھی ملزموں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 306/109/504/506 کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے جسے عدالت نے قبول کرلیا ہے۔ اس معاملے میں سماعت کیلئے تین جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس سے ہہلے بدھ کو ہی سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ ممبئی سے اپنے بیٹے کی استھیاں لیکر پٹنہ پہنچے ہیں۔ کنبے سے جڑے لوگوں نے بتایا کہ سشانت کی استھیاں پٹنہ کے کسی گنگا گھاٹ پر بہائی جائیں گیبیٹے کی ارتھی کو اپنے کندھے پر اٹھانے کا درد کیسا ہوتا ہے یہ ایک باپ سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہئ کنبے کا رو۔رو کر برا حال ہے۔ چار بہنوں میں اکیلا بھائی سشانت ہمیشہ کیلئے ان سے دور ہوگیا۔

خبروں کے مطابق ممبئی کے ایک پولیس سینئر افسر نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ سشانت کے والد یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کا بیٹا ڈپریشن میں تھا۔ وہ اس بات کو جانتے تھے کہ سشان اکثر مایوس ہوتا تھا لیکن یہ نہی جانتے تھے کہ وہ اندر ہی اندر بہت اداس تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فیملی میں بھی یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ اتنا اداس کیوں تھے۔ فیملی والوں کو کسی پر کوئی شک نہیں ہے۔

بالی ووڈ کے چمکتے ستارے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے خودکشی کیوں کی یہ گتھی ابھی تک نہیں سلجھ پائی ہے۔ کوئی اسے ڈپریشن سے جوڑ رہا ہے تو کوئی بالی ووڈ میں اقربا پروری کی ایک وجہ مان رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput passed away) کے انتقال کے بعد سے مہاراشٹر پولیس (Maharashtra Police) معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس نے ابھی تک تقریبا 9 لوگوں کے بیان درج کئے ہیں۔

اتوار 14 جون کو پھانسی لگاکر خودکشی کرنے والے سشانت نے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں چھوڑا ہے۔ 34 سال کے بیٹے کے دنیا سے چلے جانے پر سشانت کے والد بس ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں پولس کو دئے بیان میں سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے قبول کیا کہ انہیں بیٹے کے ڈپریشن (Depression) کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی۔