Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سری نگر میں تصادم، ایک خاتون اور ایک جنگجو ہلاک، سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی

سری نگر، 17 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی علی الصبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں اب تک ایک خاتون اور ایک جنگجو سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بتہ علاقے میں جمعرات کی صبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی 45 سالہ خاتون کوثر جاں بحق ہوئی ہیں۔ نیز ایک افسر سمیت سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔