نئی دہلی: بلی بائی ایپ کے سلسلہ میں کلیدی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد اب سلی ڈیل معاملہ میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلی گرفتار کی ہے۔ پولیس نے سلی ڈیل ایپ معاملہ میں کلیدی ملزم اومکیشور ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اومکیشور بی سی اے کا طالب علم ہے اور اس نے گزشتہ سال جولائی میں سلی ڈیل ایپ تیار کی تھی۔ اس ایپ پر سرکردہ مسلم خواتین کے بارے میں نازیبا باتیں لکھی گئی تھیں اور ان کی قابل اعتراض تصاویر بھی ڈالی گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں اس ایپ پر مسلم خواتین کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

آج تک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں انکشاف کیا ہے کہ سلی ڈیل معاملہ میں اس کے علاوہ کئی دسرے لوگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں اس معاملہ میں مزید گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں