Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سرکاری بینکوں کا انضمام یکم اپریل سے : جانئے کونسے بینک ہوں گے ضم

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا نے سرکاری بینکوں الہ آباد بینک کے انڈین بینک میں اور کارپوریشن بینک
اور آندھرا بینک کے یونین بینک آف انڈیا کے یکم اپریل سے انضمام کو منظوری دے دی ہے۔
سنٹرل بینک نے آج جاری بیان میں کہا کہ یکم اپریل سے الہ آباد بینک کی شاخیں انڈین بینک کی شاخوں کے طورپر کام کام کریں گی۔
اسی طرح سے کارپوریشن بینک اور آندھرا بینک کی شاخیں بھی یونین بینک کی شاخوں کے طورپر کام کریں گی۔
اس نے کہاکہ یو نائیٹڈ انڈیا بینک اور اورینٹل بینک آف کامرس کی شاخیں پنجاب نیشنل بینک کی شاخوں کے طورپر کام کریں گی اور سنڈیکیٹ بینک کی شاخیں کینرا بینک کی ہو جائیں گی۔