سرپھرے عاشق نے منگنی سے چند گھنٹے قبل لڑکی کو گھر سے اغوا کر لیا۔ویڈیو دیکھیں
حیدرآباد: ایک فلم کے منظر کی طرح ایک سر پھرے عاشق نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لڑکی کے گھر میں داخل ہوتا ہے اور اس لڑکی کو زبردستی اٹھاکر لے جاتا ہے جبکہ اس لڑکی کی چند گھنٹوں بعد منگنی ہونے والی تھی۔ یہ لڑکی ایک ڈاکٹر بتائی جاتی ہے۔
یہ واقعہ جمعہ کو شہر کے مضافاتی علاقے آدی بتلا میں واقع ترکایامجال میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر اس لڑکی کا اغوا کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 60 افراد جن میں سے زیادہ تر لاٹھیوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس تھے، گھر میں داخل ہوئے اور ڈاکٹر ویشالی کو زبردستی اٹھاکر لے گئے جبکہ آج ہی اس کی منگنی ہونے والی تھی۔
The CEO of Mr Tea franchise was booked for kidnapping a medico by attacking her father & ransacking her house at Adibatla.
He claimed to be in love with the woman and ambushed when her family was preparing for her engagement. @oratorgreat @DeccanChronicle pic.twitter.com/s4Ml3Y4vPK
— Naveen Kumar (@reallynaveen) December 9, 2022
حملہ آوروں نے اس کے والد، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ گھر کے احاطے میں فرنیچر اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور دیگر مزاحمت کرنے والوں کو زدوکوب بھی کیا۔
اطلاع ملنے پر آدی بتلا پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ وہ عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
اغوا کاروں کی گرفتاری اور لیڈی ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ آٹھ گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد شہر کے باہری علاقہ سے لڑکی کو برآمد کردیا گیا ہے
لیڈی ڈاکٹر ویشالی کے اہل خانہ نے اس کے اغوا اور خاندان پر حملہ میں ایک نوجوان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ یہ نوجوان ایک صنعتکار بتایا جاتا ہے۔